ےجو لوگ الله کی رحمت پر، الله پر آنکھ بند کر ک یقین کرتے ہیں۔۔




جو جو سوال نہیں اٹھاتے۔۔۔
اعتراض نہیں کرتے۔۔
     وہ کبھی اندھیرے راستوں پر ٹھوکر نہیں کھاتے۔۔
کوئی ہوتا ہے جو انکو سمبھال لیتا ہے۔۔
*مجھے الله کی ذات پر کامل ایمان ہے۔۔*
مجھے بس یہ سمجھ آتی ہے کہ ہر سبب کے پیچھے مسبب الاسباب کا ہونا لازمی ہے۔۔
ہر فکر کہ پیچھے ایک مفکر کا ہونا لازمی ہے۔۔جب میں ” ایاک نعبدو وایاک نستعی“* پڑھتی ہوں پھر مجھے کچھ اور سوچنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔۔
بس آنکھیں بند کیے ایک الله کے ہونے کا یقین کر لیتی ہوں۔۔
وہ الله
     جس نے کائنات کی تخلیق کی آسمان بناۓ اور زمین بنائی ہمیں اشرف المخلوقات بنایااور ہمیں وہ سب کچھ دیا جس کے بغیر زندگی ناممکن سی لگتی ہے
مجھے سمجھ نہی آتی کہ لوگ پھر بھی اس کے ہونے کی دلیل مانگتے ہیں۔۔۔
   وہ تو ہے اور تا ابد رہے گا۔۔۔

     کچھ نہ ہوتا تو بھی میرا الله ہوتا اور جب کچھ نہ رہے گا تو بھی الله ہوگا۔۔

وجودِ الٰہی ہمیشہ سے تھا اور ہمیشہ رہے گا۔۔۔
اس حقیقت کو سمجھنے کے لیے کسی سائنس اور فلسفے کی ضرورت نہیں رہ جاتی..