بے نمازی انسان
ایک دن پیغمبر اکرمؐ اپنے اصحاب کے ساتھ ایک جگہ سے گزر رہے تھے کہ اچانک ایک کتا آیا اور اپنی زبان میں کچھ کہنے لگا.
پیغمبر اکرمؐ رکے اور اس کی باتوں کو سنا. اور ساتھ ہی اصحاب بھی رُک گئے۔
اسی وقت آنحضرتؐ نے اپنے اصحاب کی طرف دیکھ کر فرمایا:
کیا تم سمجھتے ہو کہ جو کچھ کتے نے کہا ہے
اصحاب نے کہا:
یا رسول اللہ نہیں.
پیغمبر اکرمؐ فرماتے ہیں:
اس حیوان نے کہا: اے پیغمبرِ خُدا میں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں. اس دنیا سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک کتا بنا ہوں. اگر میں ایک بے نماز انسان ہوتا تو کیا کرتا؟
عرفان اسلامی، جلد5، ص8۔
حضور اکرمؐ نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی شخص "نمازِفجر" چھوڑتا ہے تو آسمان سے ایک منادی اسے "یاخاسر" (اے خسارہ اٹھانے والا) کے نام سے پکارتا ہے۔
جب تم میں سے کوئی شخص "نمازِظہر" چھوڑتا ہے تو منادی اسے "یاغادر" (اے عہد شکن) کے نام سے پکارتا ہے۔
جب تم میں سے کوئی شخص "نمازِعصر" چھوڑتا ہے تو منادی اسے "یافاجر" (اے فجور کرنے والے) کے نام سے پکارتا ہے۔
جب تم میں سے کوئی شخص "نمازِمغرب" چھوڑتا ہے تو منادی اسے "یاکافر" (اے کافر) کے نام سے پکارتا ہے۔
جب تم میں سے کوئی شخص "نمازِعشاء" چھوڑتا ہے تو منادی اسے ندا کرتا ہے کہ کیا تیرا رب نہیں ہے
ہدیه الشیعه، صفحہ:326
0 تبصرے