عبداللہ ابن عمر سے حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہم نے علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے بارے میں سوال کیا تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غضب ناک ہو گئے اور فرمایا قوموں کو کیا ھو گیا ہے جو اس کی فضیلت کا انکار کرتے ہیں جس کے لیے اللہ کے نزدیک وہی منزلت ہے جو میرے لیے ہے اور وہی مقام ہے جو میرا ہے سوائے نبوت کے خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا بس اسی نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی اللہ اس سے راضی ہوجائے گا اور اس کا بدلہ جنت دے گا اور جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا اس کے لیے فرشتے استغفار کرتے ہیں اور اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو بغیر حساب کے خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا اس کو اللہ دائیں ہاتھ میں کتاب دیگا اور اللہ اس سے انبیاء جیسا حساب لے گا خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا وہ تب تک اس دنیا سے نہیں جائے گا جب تو حوض کوثر سے سیراب نہ ہو اور اور شجرطوبہ سے (ثمر) نہ کھائے اور جنت میں اپنا مکان دیکھ نہ لے خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا اللہ اس پر موت کی سکرات آسان کرے گا اور اس کی قبر کو جنت کے باغیچوں میں سے اک باغیچہ بنائے گا خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا اللہ اس کو جنت میں جسم میں موجود رگوں کی تعداد میں حوریں عطا فرمائے گا اور اس کی ستر افراد اس کے گھر والوں میں شفاعت قبول فرمائے گا اور اس کے لیے اس کے بدن کے بالوں کی تعداد میں جنان میں شھر ہونگے خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا اللہ اس کی طرف موت کے فرشتے کو اس طرح بھیجے گا جس طرح انبیاء کی طرف بھیجتا ہے اور اس سے منکر اور نکیر کی سختیاں دور کرے گا اور اس کی قبر کو نورانی کرے گا اور اسکو (قبر)ستر سال کی مسافت جتنا وسیع کرے گا اور اس کا چہرہ قیامت کے دن سفید کرے گا خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا اس کو اللہ عرش کے سائے میں صدیقین شہداء صالحین کے ساتھ رکھے گا اور اس کو فزع اکبر اور مصیبت کی دشواریوں سے پناہ میں رکھے گا خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا اللہ اس کی نیکیاں قبول فرمائے گا اور اس کی برائیوں سے درگزر کرے گا اور وہ جنت میں حمزہ سید الشھداء کا رفیق ہوگا خبردارہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا اللہ اس کے دل میں حکمت کو ثابت رکھے گا اور اس کی زبان پر حقیقت کو جاری کرے گا اور اس پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے گا خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا اس کو فرشتہ ندا دے گا اے اللہ کے بندے ابھی پھر سے عمل انجام دینا شروع کر بیشک اللہ نے تمہارے (گزشتہ) تمام گناہوں کو بخش دیا ہے خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا وہ قیامت میں اس حال میں آئے گا کہ اس کا چہرہ چودہویں کے چاند کی طرح(روشن) ہوگا خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا اللہ اس کے سر پر تاج کرامت رکھے گا اور اس کو عزت کا لباس پہنائے گا خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا وہ صراط پر سے چمکتی بجلی کی طرح گذرجائے گا اور اس کو گذرنے میں کسی دشواری کو نہیں دیکھنا پڑے گا خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا اللہ اس کے لیے آگ اور نفاق سے برائت نامہ اور جواز صراط اور عذاب سے امان لکھے گا خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا اللہ اس کے اعمال نامہ کو نشر نہیں کرے گا اور اس کے لیے کوئی میزان نصب نہیں کرے گا اور اس کو کہا جائے گا جنت میں داخل ہو جائو بغیر حساب کے خبردار ہوجائو جو علی علیہ السلام سے محبت کرے گا وہ حساب میزان اور صراط سے امان میں ہوگا خبردار ہوجائو جو آل محمد علیہم کی محبت میں مرجائے ملائکہ اس سے مصافحہ کرتےہیں اور انبیاء کی روحیں اس کی زیارت کرتی ہیں اور اللہ اس کی ان تمام حاجات کو پورا کرتا ہے جو اللہ کے نزدیک تھیں خبردار ہوجائو جو آل محمد علیہم السلام کے بغض میں مر گیا وہ کافر کی موت مرا خبردار ہوجائو جو آل محمد علیہم السلام کی محبت میں مرجائے وہ ایمان کی موت مرا خبردار ہوجائو جو آل محمد علیہم السلام کے بغض میں مر گیا اس کے دونوں آنکھوں کے درمیان لکھا جاتا ہے کہ یہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہے خبردار ہوجائو جو آل محمد علیہم السلام کے بغض میں مر گیا وہ جنت کی خوشبو تک نہیں سونگھ سکے گا خبردار ہوجائو جو آل محمد علیہم السلام کے بغض میں مر گیا وہ اپنی قبر میں سے اس حال میں نکلے گا کہ اس کا چہرہ سیاہ ہوگا كتاب:مأة منقبة أمير المؤمنين عليه السلام ص 91 مصنف: ابو الحسن محمد ابن احمد ابن علي ابن الحسن القمي المعروف:ابن شاذان
0 تبصرے